پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، وہ چیف آف جنرل اسٹاف فرائض سرانجام دے رہے تھے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈر ملتان متعین کیا گیا ہے، وہ ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے، وہ کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیے گئے ہیں، وہ کور کمانڈر ملتان فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں