منال اور احسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز، ڈھولکی کی ویڈیوز وائرل

کراچی: اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا دونوں کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی گزشتہ روز ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے لیے منال خان نے نارنجی اور سنہرے کام والا لہنگا زیب تن کیا تھا جب کہ احسن بھی تقریب کی مناسبت سے سفید شلوار قمیض اور پرنس کورٹ میں نظر آئے۔

دونوں اپنی ڈھولکی کی تقریب میں بے حد خوش تھے اوردونوں نے ہی خوب انجوائے کیا۔

تقریب میں منال خان کی بہن ایمن خان اور ان کے شوہر اداکار منیب بٹ بھی موجود تھے۔ جب کہ دونوں کی بیٹی امل منیب بھی سب کی توجہ کا مرکز رہی۔

ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداح منال خان اور احسن محسن اکرام کو نئی زندگی کی شروعات کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا کارڈ مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے خوشخبری سنائی تھی کہ دونوں 10 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں