علیزے شاہ نے میرا ہیئراسٹائل کاپی کیا، ناصر خان جان کا دعویٰ

کراچی: سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ان کا ہیئراسٹائل کاپی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی غیر سنجیدہ حرکات کی وجہ سے مشہور ہونے والے یوٹیوبر ناصر خان جان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ علیزے شاہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے میرا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے۔

ناصر خان جان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا علیزے نے میرا اسٹائل کاپی کیا لیکن کوئی بات نہیں ’’سیلیبریٹ‘‘ کا ایک دوسرے کو کاپی کرنا ایک معمولی بات ہے۔

ناصر خان جان کی اس پوسٹ سے ان کے مداح بھی خوب محظوظ ہوئے اور ان کی جانب سے پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے گئے اور زیادہ تر مداحوں نے ناصر خان جان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ’’اس بار آپ نے بالکل ٹھیک بات کی ہے‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس میں کہا گیا، ’’آپ کو کوئی کاپی نہیں کرسکتا، آپ لیجنڈ ہو‘‘، ’’میلا لوٹ لیا‘‘، ’’ آپ تو اداکارہ سے بھی زیادہ اچھے لگ رہے ہو‘‘،

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ علیزے شاہ ایک بارپھرنا مناسب لباس پرشدید تنقید کی زد میں

واضح رہے مختلف ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی علیزے شاہ اپنے ہیئراسٹائل اور مختصر لباس کی وجہ سے متعدد بار تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں