عائزہ خان اور دانش تیمور کی گلوکارہ نیہا ککڑ کیساتھ تصویر وائرل

کراچی: اداکارہ عائزہ خان کی بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

’’میرے پاس تم ہو‘‘ سمیت متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر گلوکار روہن پریت سنگھ بھی موجود ہیں۔

اداکار دانش تیمور نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’جب وی میٹ‘‘۔ تاہم اداکارہ عائزہ خان نے کوئی کیپشن نہیں دیا البتہ دل والی ایموجی بناکر تصویر شیئر کی۔

ادکارہ عائزہ خان کی پوسٹ پر گلوکارہ نیہا ککڑ نے بھی کمنٹس کیے جس میں انہوں نے پاکستانی میاں بیوی کی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں دونوں فنکاروں کی تعریف بھی کی۔ نیہا ککڑ کے جواب کو 14 ہزار سے زائد لوگ اب تک لائک کرچکے ہیں اور سیکڑوں لوگ اس پر اپنا تبصرہ بھی دے چکے ہیں۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے بھی تصویر پر کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک مداح نے لکھا ’’ لولی ووڈ کی بولی ووڈ سے ملاقات‘‘۔ بھارتی مداح نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’میرے تمام پسندیدہ شخصیات ایک ہی فریم میں‘‘۔ ایک مدح نے لکھا’’ عائزہ میں نے آپ کی پوٹریٹ بنارکھی ہے جو میری پروفائل پر موجود ہے‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں