اکشے کمار کی والدہ کا انتقال ہوگیا

ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
اکشے کمار کی والدہ طویل عرصے سے بیمار تھیں فوٹوفائل
اکشے کمار کی والدہ طویل عرصے سے بیمار تھیں فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا کا انتقال ہوگیا۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے مداحوں کے ساتھ افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے بتایاہے کہ ان کی والدہ ارونا بھاٹیا اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور آج صبح وہ اس دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلی گئیں۔

اکشے کمار نے یہ خبر اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی اور اپنی ماں کے لیے جذباتی پیغام تحریر کرتے ہوئے لکھا ’’میری ماں میرے لیے سب کچھ تھیں اور آج جب وہ میرے ساتھ نہیں ہیں تو میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ناقابل برداشت درد محسوس کررہاہوں۔
میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیا آج پُرامن طریقے سے اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور دوسری دنیا میں میرے والد کے ساتھ دوبارہ مل گئیں۔ اکشے کمار نے ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے والے تمام لوگوں سے کہا میں آپ کی دعاؤں کا احترام کرتا ہوں ۔‘‘

واضح رہے کہ اکشے کمار کی والدہ طویل عرصے سے بیمار تھیں تاہم 3 ستمبر کی شام کو ان کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہیرانندانی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اکشے کمار گزشتہ کئی روز سے اپنی فلم ’’سنڈریلا‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے۔

تاہم والدہ کی بیماری کا سن کر وہ شوٹنگ درمیان میں ہی ادھوری چھوڑ کر ممبئی آگئے تھے گزشتہ شام انہوں نے تمام لوگوں سے اپنی والدہ کے لیے دعا کی درخواست کی تھی کیونکہ ان کی والدہ کی حالت بہت زیادہ خراب تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں