ن لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پودے چوری کے مقدمے کا ڈراپ سین

گوجرانوالہ میں ن لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پودے چوری کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

مدعی مقدمہ نے وقوعہ سے انکار کردیا جب کہ پولیس نے بھی توفیق بٹ کو بے گناہ قرار دیدیا۔ ن لیگی ایم پی اے کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کردی گئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ مقدمہ قابل اخراج ہے، پولیس تفتیش کے مطابق وقوعہ ثابت نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پودے چوری کرنے کا مقدمہ

توفیق بٹ نے جی ٹی روڈ پر ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ کے معاملے میں تنقید کی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے توفیق بٹ کے خلاف پی ایچ اے ملازمین سے پودے چھیننے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں