لڑکی کی تصاویر اور واٹس ایپ سے مواد حاصل کرکے بلیک میلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: لڑکی کی تصاویر اور واٹس ایپ سے مواد حاصل کرکے بلیک میلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی تصاویر اور واٹس ایپ سے مواد حاصل کرکے بلیک میلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، تینوں گرفتار ملزمان جعفر امین، بلال عادل اور گلفام قدوس اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان لڑکی کو تصاویر اور واٹس اکاؤنٹ سے حاصل کیے گئے مواد کو فیملی تک پہنچانے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے رہے اور رقوم کا مطالبہ بھی کرتے رہے، تینوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ تحقیقات بھی جاری ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں