ترکی میں منی بس اور ٹرین کے درمیان ٹکراؤ، 6 افراد جاں بحق

انقرہ: ترکی میں مسافر بردار بس پٹڑی عبور کرتے ہوئے مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شمالی مغربی علاقے ایرگین میں مسافر برادر مِنی بس اور ایک مال بردار ریل میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

منی بس میں ایک فیکٹری کے ملازمین گھر جا رہے تھے تاہم پٹڑی عبور کرتے وقت مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں