ماں اور بچے کی صحت،تعلیم ارو خط غربت سے نیچے لوگوں کا معیاری زندگی بہتر کرنے کیلئے ایک سنہرا قدم

پنجاب شوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے پنجاب ہیومن کیپٹل انوسمنٹ پراجیکٹ کا ضلع مظفرگڑھ میں باقاعدہ آغاز کر دیا
مظفرگڑ ھ (نمائندہ نوائے خلیل )ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پنجاب شوشل پروٹیکشن اتھارٹی ضلع مظفرگڑ ھ محمد عبیداللہ نے کہا ہے کہ پنجاب شوشل پروٹیکشن اتھارٹی حکومت پنجاب کا ماں اور بچے کی صحت،تعلیم ارو خط غربت سے نیچے لوگوں کا معیاری زندگی بہتر کرنے کیلئے ایک سنہرا قدم ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب شوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے پنجاب ہیومن کیپٹل انوسمنٹ پراجیکٹ کا ضلع مظفرگڑھ میں باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید بتایا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے سرگرم تما م نجی،سرکاری ادارہ کی پشت پناہی اور انکے شانہ بشانہ مظفرگڑھ کے محروم طبقہ کا معیار زندگی بلند کر نا ہے۔جس میں معاشی و تربیتی معاونت شامل ہے جس سے ماں بچے کی صحت اور تعلیمی سرگرمیوں خصوصاََبچوں کی ابتدائی تعلیم اور معاشی حالات بہتر کرنا مقصود ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت سی ای او صحت مظفرگڑھ مہر محمد اقبال کی سربراہی میں BHUکو 24/7سہولیات میسر کر نے کیلئے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو باقاعدہ الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR)پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔جس سے مستفید ہو نے والی خواتین کی رجسٹریشن یقینی بنانا اور آغوش پراجیکٹ کے تحت مالی معاونت کو یقینی بنا سکیں۔پراجیکٹ کی سر گرمیوں کو باقاعدہ با مقصد بنانے کیلئے پنجاب شوشل پروٹیکشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کی ٹیم مسلسل وزٹ کر رہی ہے۔پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کی ٹیم نے پراجیکٹ کے مشروط مالی معاونت پروگرام آغوش کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور ان کے حل کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے کردار کو مزید مربوط اور فعال کر نے پر زور دیا ہے پراجیکٹ کی ٹیم نے بھی بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں (BISP)گھرانے کی حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے صحت کی سہولیات کی جلد تعطل فراہمی آغوش پروگرام کے تحت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں