دوران چیکنگ کاروائی میں ایک ملزم ثمرعباس سے پسٹل تیس بور دو میگزین اور کارتوس برآمد

غیر قانونی سی این جی سلنڈر والی کوچز اور شاھراوں پہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رھیں گی:انسپکٹر جاوید اقبال
میانوالی (اللہ نواز میروی سے) پٹرولنگ پوسٹ تری خیل کے انچارج سب انسپکٹر جاوید اقبال کی زیر نگرانی شفٹ انچارج حوالدار شیرعباس خان اور سٹاف نے دوران چیکنگ کاروائی میں ایک ملزم ثمرعباس سے پسٹل تیس بور دو میگزین اور کارتوس برامد کرلیے۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ کی طرف سے کامیاب کاروائی پہ پٹرولنگ تری خیل کی شفٹ پارٹی کو شاباش دی انچارج پی ایچ پی تری خیل سب انسپکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ غیر قانونی سی این جی سلنڈر والی کوچز اور شاھراوں پہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رھیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں