اخوت فاؤنڈیشن کو سماجی خدمات پر ایشیاء کا سب سے بڑا اعزاز مل گیا

لاہور: اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹرامجد ثاقب کو سماجی خدمات پر ایشیاء کا سب سے بڑا ایوارڈ ریمون میگ سائےسائے سے نوازا گیا ہے۔

اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نےایوارڈ پاکستانی قوم کےنام منسوب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازعظیم قوم کےجذبہ ایثار،عظمت کردار کی دلیل ہے۔

میگ سائےسائے فاؤنڈیشن فلپائن کی طرف سے ڈاکٹر امجد ثاقب کو غربت کےخاتمے اور انسانی وقار کی بحالی کی خدمات پراس اعزازسے نوازاگیاہے، یہ ایوارڈ معاشرے کی ترقی کیلئےکردار ادا کرنے والی شخصیات کوپیش کیاجاتاہے۔
ریمون میگ سائےسائےایوارڈکو ایشیاکانوبل پرائزبھی کہاجاتاہے، ہرسال ایشیاکے 40ممالک سے 4عظیم شخصیات کو ایوارڈ سےنوازا جاتاہے، ماضی میں یہ ایوارڈ مدر ٹریسا، دلائی لامہ، ڈاکٹرمحمدیونس حاصل کرچکےہیں۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نےجی سی یو لاہور،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سےتعلیم حاصل کی، بانی اخوت فاؤنڈیشن نےامریکا کےاعلیٰ تعلیمی اداروں سےبھی تعلیم حاصل کی۔

ملکہ برطانیہ بھی امجد ثاقب کو ’’پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ‘‘سےنواز چکی ہیں، ڈاکٹر امجد ثاقب کو 2014 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےنوازا جاچکاہے جب کہ صدرِپاکستان بھی ڈاکٹر امجد ثاقب کو ستارہ امتیاز سےنوازچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں