کیا دپیکا اور رنویر کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا شمار بالی ووڈ کی مشہورجوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں سے مداح جتنی محبت کرتے ہیں اتنا ہی یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ رنویر اور دپیکا والدین کب بنیں گے۔ بالی ووڈ کے کسی بھی دوسرے جوڑے کی طرح یہ دونوں بھی والدین بننے کی افواہوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

حال ہی میں پرینیتی چوپڑا کی ایک پوسٹ نے رنویر دپیکا کے مداحوں کے درمیان ہلچل مچادی ہے جس میں انہوں نے رنویر سنگھ سے تصدیق کرنے کے لیے کہا ہے کہ کیا رنویر پاپا بننے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینتی چوپڑا سے حال ہی میں انسٹاگرام پر ’’آسک می اینی تھنگ‘‘ سیشن کے دوران ایک مداح نے کہا ’’رنویر سنگھ پاپا بن گیا‘‘۔ پرینیتی نے اس بات پر ردعمل دیتے ہوئے رنویر سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے اس بات کی تصدیق مانگی۔ اور کہا ’’رنویر سنگھ براہ مہربانی تصدیق کریں‘‘۔ تاہم رنویر سنگھ نے ابھی تک پرینیتی چوپڑا کو جواب نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 2013 میں فلم ’’گولیوں کی راس لیلا؛ رام لیلی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے نزدیک آگئے تھے۔ بعد ازاں دونوں 2018 میں اٹلی میں شادی کے بندھ گئے۔ دونوں کا شمار بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں