بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی: انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-21 راجستھان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ-21 طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے میدانی علاقے میں جھونپڑی پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز پر مامور تھا تاہم فنی خرابیوں کے باعث گرکر تباہ ہوگیا جب کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔
IAF plane crash 1

ترجمان بھارتی فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بوسیدہ اور ناکارہ مگ-21 طیاروں کے استعمال پر سابق فضائیہ افسران مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں جب کہ وزرا نے بھی ان طیاروں کو اُڑتے ہوئے کفن قرار دیا تھا۔

طیارہ گرنے سے جن جھونپڑیوں میں آگ لگی وہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

IAF plane crash 2

واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فضائیہ کے تین مگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں