پاکستانی ٹیم جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب براستہ لندن لاہورپہنچے گی

پاکستانی ٹیم جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب براستہ لندن لاہور پہنچے گی۔

فلائٹ کی لاہورپہنچنے کا وقت 12 بج کر 50 منٹ طے ہے۔ چار کھلاڑی اظہر علی، یاسر شاہ، نسیم شاہ اور محمد عباس ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آرہے، یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے کچھ دیربعد انٹیگا روانہ ہوجائیں گے۔

محمد عباس اور اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں قیام کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کا اگلا چیلنج نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریزہے، اس سیریز میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی اورلاہورمیں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی گیارہ ستمبر کو اسلام آباد امد کا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں