زبانی جمع خرچ کرنے والے حکمران تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، عثمان بزدار

لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زبانی جمع خرچ کرنے والے حکمران تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں.

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں کی ہیں، جن میں منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ نمائشی منصوبوں اور کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا، زبانی جمع خرچ کرنے والے حکمران تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، ہم نے 3 برس کے دوران صرف کام کیا ہے اور کام کرتے رہیں گے- انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں، انتقام کی سیاست کی ہے اور نہ ہی اس پر یقین ہے، ہمیشہ میرٹ، قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق کام کیا ہے، 3 برس میں کسی بھی ضلع سے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے حق تلفی نہیں ہونے دی-

اپنا تبصرہ بھیجیں