پی ٹی وی کے سینئر اداکار انوراقبال بلوچ انتقال کرگئے

کراچی: پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے سینئراداکارمحمد انور اقبال بلوچ انتقال کرگئے۔

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف سینئراداکارمحمد انور اقبال بلوچ انتقال کرگئے۔ کچھ روزقبل اداکارکے اہلخانہ نے اداکارکی جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق نمازجنازہ بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی جائیگی جب کہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔

انوراقبال پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکارہیں جنہوں نے اردو اورسندھی کے کئی ڈراموں میں یادگارکردارادا کیے تاہم ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں