راج کمار ہیرانی کی فلم میں شاہ رخ کیساتھ کام کرنے پر تاپسی پنو کا رد عمل راج کمار ہیرانی کی فلم میں شاہ رخ کیساتھ کام کرنے پر تاپسی پنو کا رد عمل

ممبئی: اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شاہ رخ خان کیساتھ راج کمار ہیرانی کی فلم مل گئی تو وہ چھت پر چڑھ کر زور زور سے سب کو بتائیں گی۔

اداکارہ تاپسی پنو بالی ووڈ کو اب تک بدلہ، پنک، تھپڑ، سانڈ کی آنکھ اور ملک جیسی کامیاب فلمیں دے چکی ہیں اور کورونا کے باعث فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے باوجود ان کے پاس رشمی راکٹ، لوپ لپیٹا، دوبارہ، وہ لڑکی ہے کہاں اور سیکشن 375 جیسی فلمیں موجود ہیں لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ انہیں راج کمار ہیرانی کی فلم بھی مل گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ رومانس کنگ شاہ رخ خان پہلی بار نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ فلم کررہے ہیں اور وہ اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ہدایت کار کیساتھ شوٹنگ کا آغاز کردیں گے اور فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ تاپسی پنو کو کاسٹ کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ملنے پر اداکارہ تاپسی بنو سے جب پوچھا گیا تو اداکارہ نے جواب دیا ’’اگر ایسا کچھ ہورہا ہوگا نہ تو میں چھت پر چڑھ کر زور زور سے سب کو بتاؤں گی، یہ خبر چھپانے والی تھوڑی نہ ہے بلکہ سب کو بتانے والی ہے، لہذا آپ لوگ کہیں بھی ہوں گے اگر مجھے یہ فلم ملی تو آپ سب کو پتہ چل جائے گا۔

واضح رہے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی جب کہ راج کمار ہیرانی کی فلم بھی اگلے سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں